آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے اور ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اور صبح و رات کے اوقات میں موسم قدرے ٹھنڈا رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ دن میں ہلکی گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب، فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کے مطابق، شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی شرح 225 ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے مضر قرار دی جاتی ہے۔ شہریوں کو صحت کا خیال رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔