لاہور میں رات گئے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان موجود ہے، جس سے درجہ حرارت مزید کم رہنے کی توقع ہے۔صبح کے وقت شہر میں کہیں بادل اور کہیں سورج کی آنکھ مچولی جاری رہی، جس سے موسم معتدل اور خوشگوار محسوس ہوتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق ہواؤں کی رفتار تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔بارش کے بعد شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارشیں جاری رہیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی۔ لاہور میں اس وقت مجموعی طور پر موسم نسبتاً خوشگوار اور نرم رہنے کا امکان ہے۔