آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے اوقات میں گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لاہور میں سورج کی تپش میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، اور موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں، جس کے باعث گرمی میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال: لاہور فضائی آلودگی کے حوالے سے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 191 ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح بھی بلند ہو گئی ہے:

فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 231
ویلنشیا ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 207
طفیل روڈ میں آلودگی کی شرح 201
غازی روڈ میں آلودگی کی شرح 197 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور گرمی کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر علاقوں میں موسم کی صورتحال: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔