محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور میں آئندہ ہفتے 40 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں، جس سے سرد موسم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
لاہور کا موجودہ موسم
آج لاہور میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور کم سے کم 9 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے اور 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دن بھر بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
لاہور کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) 228 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک پہننے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی کا موسم: ہواؤں کا رخ تبدیل، خنکی برقرار
دوسری جانب، کراچی میں موسم میں ہلکی خنکی برقرار ہے، جبکہ دن کے وقت گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔شہر میں مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی کی فضائی آلودگی کی صورتحال
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، کراچی میں فضائی آلودگی کی سطح بھی خطرناک زون میں داخل ہو چکی ہے۔ شہر کا AQI 116 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 25ویں نمبر پر اور پاکستان کے آلودہ شہروں میں 7ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔