افغان اشتعال انگیزی پر پاکستان کا بھرپور جواب، 22 طالبان اہلکار ہلاک

افغان اشتعال انگیزی پر پاکستان کا بھرپور جواب، 22 طالبان اہلکار ہلاک

پاکستان سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی کے خلاف بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان کے 22 اہلکار ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ افغان طالبان کی جانب سے کواد کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹس پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے تمام کاؤڈ کاپٹرز کو نشانہ بنا کر گرایا ہے۔ اس کے علاوہ، چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے اور ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، افغان طالبان کا میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار جاری ہے، جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور سچائی سے ہٹانا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مسلسل اپنی جانب سے بھرپور دفاعی اور جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملکی سرزمین کا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔