وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج سمندر پار کسی ملک کی نہیں بلکہ یہ ہماری بہادر افواج ہیں جو جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج ہمسایہ ملک کے قریب موجود ہے، بھارت یا کسی غیرملکی طاقت کی پراکسی نہیں، اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا، "اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہوگا۔"وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عالمی برادری نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد توقع کر رہی تھی کہ طالبان عوامی مفاد کے لیے کام کریں گے، مگر طالبان بھارت کے اثر و رسوخ کے تحت خود کو دہشت گردوں کے لیے ایک مرکز بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طالبان نے نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دی بلکہ اپنی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا، اور سرحدی سلامتی کے لیے دفاعی اقدامات جاری ہیں۔