یہ فورس ٹرک کے دائیں جانب والی بتی ہے، ورکرز کو ڈیڑھ ماہ کیلئے اس بتی کے پیچھے لگایا جائے گا
علیمہ خانم نے جو بات کی وہ درست ہے حامد خان سینیٹر بن کر غائب ہوگئے:رکن اسمبلی
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے علیمہ خانم نے جو بات کی وہ درست ہے کہ حامد خان سینیٹر بن کر غائب ہوگئے، علیمہ خانم نے جو آواز اٹھائی ہے یہ بات پہلے میں اکیلے بولتا تھا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم نے جو بات کی وہ درست ہے کہ حامد خان سینیٹر بن کرغائب ہوگئے، اس بیان پر علیمہ خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علیمہ خانم نے جو آواز اٹھائی ہے اس سے پہلے میں اکیلے بولتا تھا، آج اگر پارٹی عہدیدار موجود نہیں تھے تو آئندہ انہیں حاضری لگانی چاہیئے۔ وکلا کو یہ باور کرایا گیا تھا کہ ظلم کے خلاف انصاف کیلئے ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔بانی نے وکلا کی ایما پرقومی اسمبلی کے 70سے زائد ٹکٹ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر تمام گروپس کو ایم اجتماعی کمیٹی بنا لینی چاہئے، عمران خان رہائی فورس بنانے کا آئیڈیا پارٹی کا نہیں فیملی کا ہے، نئی فورس بنانے کا مطلب یہ ہے کہ یوتھ، آئی ایل ایف، آئی ایس ایف یا دیگر باڈیز پر عدم اعتماد کیا جارہا ہے‘ رہائی فورس ٹرک کے دائیں جانب والی بتی ہے، اس بتی کے پیچھے ورکرز کو ڈیڑھ ماہ کیلئے لگایا جائے گا، پھر لیڈرشپ گالم گلوچ کھانے کیلئے بھی تیار ہوجائے گی۔