اب علی امین گنڈاپور کیخلاف محاذ کھلا ہے، وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے
اسلام آباد (یواین پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے علیمہ خان نے پارٹی سے نکلوایا اور وہ سمجھتی ہیں کہ تحریک انصاف ان کے دم پر چل رہی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی میں یکطرفہ فیصلے ہورہے ہیں، پارٹی میں بعض ایسے فیصلے بھی ہوئے ہیں جو پی ٹی آئی دشمنی پر مبنی تھے، الیکشن سے قبل جب انتخابی نشان چھین لیا گیا تھا تو مولانا شیرانی کو چھوڑ کر کیوں پی ٹی آئی پی سے اتحاد کیا گیا؟ ایسے کئی فیصلوں کی مثالیں دے سکتا ہوں جو پارٹی دشمنی پر مبنی تھے۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے اب علی امین گنڈاپور کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے، وہ ڈیڑھ سال سے متحرک ہیں، انہوں نے پارٹی کو فتح کرلیا، کس کو پارٹی میں آنا اور جانا ہے، کس کے خلاف مہم چلانی ہے، سب فیصلے وہ کرتی ہیں، ہم ایک دوسرے کی بے توقیری کیوں کرتے ہیں؟ ہمیں ایک دوسرے کو سپیس دینی چاہیے، سیاست کو دشمنی نہیں بنانا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان تک رسائی ہوگی تو یقیناً مشاورت درست ہوسکے گی اور ہمیں پارٹی رہنماؤں اورقیادت پراعتماد کرنا ہوگا۔