بشری بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے،شیرافضل مروت

 علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلی رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی
پی ٹی آئی   قیادت کو بے اختیار وزیراعلی عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں
اسلام آباد (آئی این پی )  رکن قومی اسمبلی  شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔انٹرویو میں   شیرافضل نے دعوی کیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی بانی   اور بشری بی بی نے انکار کیا تھا۔شیرافضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلی رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی، پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلی عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں بانی جو حکم دیں گے وہ اس پر من وعن عمل کرینگے