پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کیصوابی جلسے میں رہنمائوں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے، جہاں چند رہنمائوں کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور چند ایک واپس چلے گئے۔ مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سٹیج پر بیٹھنے کیلئے نشست نہیں مل سکی،اعظم سواتی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔ جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب غائب اسٹیج پر خاموش بیٹھے رہے، پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان بھی بغیر تقریر کے جلسے کے اختتام پر چلے گئے۔ شیر افضل مروت نے مختصر خطاب میں کہا کہ اگلا جلسہ لکی مروت میں ہوگا اور کارکن ضرور شرکت کرنے آئیں۔