مولانا فضل الرحمان کوئی این جی او نہیں چلا رہے، انہیں اس میں کوئی سیاسی فائدہ ہوگا تو وہ آپ کے ساتھ چلیں گے
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ گرینڈ پولیٹیکل الائنس کا آئیڈیا عمران خان سے منظور میں نے کروایا تھا، اورنگزیب کی وفات کے بعد وہی ہوتا نظر آیا جو آج پاکستان میں ہو رہا ہے ۔ایک انٹرویو میں فوادچودھری نے کہا آرمی پبلک سکول سانحہ جب ہوا تو جنرل راحیل شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کردیا، لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے، سارے وفاقی وزراء کو ہدایات ملی ہوئی ہیں کہ آپ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف ٹوئٹس شروع کردیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ بہت ہی سطحی قسم کی مہم چلائی گئی، اس کے بعد سے ہم اس تقسیم سے نکل نہیں پا رہے اور یہ تقسیم بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوئی این جی او نہیں چلا رہے، انہیں اس میں کوئی سیاسی فائدہ ہوگا تو وہ آپ کے ساتھ چلیں گے۔