ملک بھر میں یوم للکار آج منایا جائے گا‘پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیاجائے گا

جہانیاں(آن لائن) ملک بھر میں یوم للکارآج منایا جائے گا ۔6 برس قبل27 فروری 2019ء کو پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارتی فضائیہ کے جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا۔ پاکستانی افواج نے 27 فروری2019ء کو بھارت سمیت دنیا بھر کو دکھا دیا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کو کس طرح سرپرائز دیتاہے