فیصل آباد (یو این پی)ملک بھر میں یوم للکار 27فروری کومنایا جائے گا ‘ ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔ 27فروری2019ء وہ دن جب پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیا تھا۔پاکستانی تاریخ کا ایک اہم ترین دن جو ہمیشہ پاکستان میں احساس تفاخر اور بھارت میں احساس ندامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔6 برس قبل27 فروری 2019ء کو پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارتی فضائیہ کے جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا۔