لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈکیت گروپ کے 2ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈکیت گروپ کو خفیہ اطلاع پر روہی نالہ سے حراست میں لیا گیا ملزمان نالے کی قریب شادمان مارکیٹ میں واردات کیلئے موجود تھے، ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیاڈکیت گروپ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 2 موبائل فون نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیاملزمان حسیب اورطارق کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق سٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،