لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او مصطفی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ایس ایچ او مصطفی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش آصف اور رضوان کوگرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ملزمان کا پشاور سے بزریعہ آن لائن منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاروآیاں شروع کردی ایس پی کینٹ اویس شفیق نیایس ایچ او مصطفی آباد نوید اسلم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔