غالب مارکیٹ پولیس جاگ اٹھی،3 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے غالب مارکیٹ پولیس نے 48 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش اور 1 ریکارڈ یافتہ ملزم شامل ہیں ملزم بلال کو نرسری پارک سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیاملزم عمیر کو ایف سی کچی آبادی سے دوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیاریکارڈ یافتہ ملزم ناظم کو دوران پٹرولنگ ای پولیس ایپ کے ذریعے گرفتار کیا گیاملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،