گوالمنڈی پولیس جاگ اٹھی، منشیات فروش گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ہزاروں مالیت کی 1100 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کر لیں گے پولیس کے مطابقگوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اویس عرف چاند موری کو گرفتار کرکے ہزاروں مالیت کی 1100 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کر لیں ملزم کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیاملزم شہر کے مختلف مقامات پر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے گوالمنڈی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال  احمد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کر رہے ہیں