گلبرگ پولیس جاگ اٹھی ، خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

 شگفتہ خالد اور حامدکو خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 منشیات فروش کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن ہے گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  خاتون سمیت 3 منشیات فروش شگفتہ خالد اور حامد کوگرفتار کر لیاملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیاملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو آئس برآمد کی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں