کاہنہ پولیس جاگ اٹھی،11 ملزمان گرفتار، مقدمات

4 منشیات فروش، 2 ہوائی فائرنگ کرنے والے شامل،منشیات و اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے 48 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیا گیا،گرفتار ملزمان میں 4 منشیات فروش، 2 ہوائی فائرنگ کرنے والے شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں 4 اشتہاری اور 1 ریکارڈ یافتہ بھی شامل ہیں ملزمان سے مجموعی طور پر4 کلو سے زائد چرس اور 780 گرام آئس ، رائفل، پستول میگزینز و گولیاں برآمد کر لی گئیں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری فراڈ، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر 9 مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔