نواں کوٹ پولیس جاگ اٹھی جیب تراش گرفتارکرلیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیب تراش ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق جیب تراش ملزمان رائیس اور سلمان نے میڈیکل سٹور میں شہری کی جیب کاٹی، ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں شہری کی جیب سے پرس نکالتے دیکھا جا سکتا ہیشہری عابد کے پرس میں پچیس ہزار نقدی اور ضروری دستاویزات موجود تھیں ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان رائیس اور سلمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا گیاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ ملزمان کتنے بھی شاطر ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔