ازبک یونی ورسٹی کے طلبا وطالبات، اساتذہ کی آئی جی سے ملاقات

 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے یونیسکو کے زیر اہتمام نمنگان سٹیٹ یونیورسٹی (NamSU) کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کے 23 رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی سمیت سینئر افسران موجود تھے۔ازبک وفد کو پنجاب پولیس کے انفراسٹرکچر، پولیسنگ، جدید  ٹیکنالوجی اور اصلاحات بارے آگاہ کیا گیا۔وفد کو سی پی او کے شہدا و غازی والز، 1787 کمپلینٹ سنٹر، پولیس میوزیم، درسگاہ اور کانسٹیبلری لاوئج سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔ازبک وفد اور پنجاب پولیس کے درمیان سوئوینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔