لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجنز میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے زیر التواء چالانوں کا جائزہ لیتے ہوئے تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔