تھانوں کی کارکردگی، سروس رولز، ویلفیئر اور چیک پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر غو ر
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جیز، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، مختلف شعبوں اور فیلڈ یونٹس کے سربراہان، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس سٹیشنز کی جانب سے فوری رسپانس، م ئوثر نگرانی، قانون کی عملداری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس ملازمین کی مدتِ پروبیشن، سروس رولز سے متعلق انتظامی و پالیسی امور اور قوانین میں ترامیم کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں پولیس ویلفیئر، سروس سٹرکچر اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آبادیوں کے پھیلا ئو کے پیش نظر پولیس سٹیشنز اور چیک پوسٹوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن سمیت مختلف ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مختلف یونٹس کے سربراہان نے ایجنڈے میں شامل امور پر اپنی تجاویز اور مشاہدات پیش کیے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران انتظامی امور کی م ئوثر انجام دہی یقینی بنائیں اور ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے اجلاس میں زیر بحث آنے والی تجاویز کو مزید بہتر اور اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ اہم پالیسی امور پر م ئوثر فیصلہ سازی کے لیے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس، کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ایس ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، سی پی او ملتان اور ڈی پی او مری سمیت دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔