لاہور (کرائم رپورٹر) سینئرممبربورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت آڈٹ ریکوری اجلاس ہوا۔اجلاس میں ممبرٹیکسز زمان وٹو، سیکرٹری ایس اینڈ آر رعناحمید اور پنجاب کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل کمشنرز ریونیو نے شرکت کی۔ ایس ایم بی آر نے بتایا سال 2022-23 میں ریونیو پنجاب نے آڈٹ کے 5,529.618 ملین روپے ریکوری کرائی۔ مختلف اضلاع کی آڈٹ ریکوری رپورٹ کا بھی جائزہ لیاگیا۔