سیکرٹری ہیلتھ کے زیرصدارت ویڈیولنگ اجلاس

لاہور (خصوصی رپورٹ )سیکرٹری ہیلتھ و پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس، مریم نواز کمیونٹی آ ئوٹ ریچ ہیلتھ انیشی ایٹو پر پیش رفت کا جائزہ ،سیکرٹری ہیلتھ و پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کے دوران تمام فیلڈ سٹاف نے اس جدید اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز نے کہا کہ سی ایچ آئی ایپلیکیشن کے ذریعے وہ گھر گھر جا کر درست معلومات جمع کر سکیں گی، جس سے کمیونٹی میں بیماریوں کے اندراج ممکن ہو گا۔