لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ایس ایلمیچز، سکیورٹی، لاء اینڈ آرڈراور تحفظ عامہ منصوبہ بندی کے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی صدر،ایس پی اقبال ٹا ئون، ایس پی ماڈل ٹا ئون، ایس پی سول لائنز، ایس پی کینٹ، سرکل افسران اورایس ایچ اوز اجلاس میں موجودتھے۔ فیصل کامران نے پی ایس ایل کھلاڑیوں کو پہلے سے مزید سخت سکیورٹی فراہم کرنے اور شہر کے داخلی ناکوں پرسخت چیکنگ عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام تر وسائل بر ئوے کار لائیں۔ بعد ازنشاندہی کرائم سپاٹ ایریاز پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ رہائی یافتہ مجرمان کی ڈور ناکنگ کی جائے اور اْن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے اورغیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈرز دکانوں کے خلاف کریک ڈا ئون کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈالہ کلچر کی خلاف زیر ٹالرنس کی پالیسی اپنائیں جبکہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو گرفت میں لیں۔انہوں نے کہا کہ پتنگ سازی وفروخت روکنے کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں۔ کرکٹ میچوں سمیت آن لائن جواء کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔