انگلینڈ افغانستان میچ کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ اور افغانستان مد مقابل ہوئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم اور اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات کیے گئے۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کرتی رہیں جبکہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔