وزیراعظم نیتن یاہور کی رہائش گاہ پر دو فلیش بم پھینکے گئے: اسرائیلی پولیس

تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ قیصریہ میں وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کی رہائش گاہ پر دو فلیش بم پھینکے گئے جو ان کے باغ میں جا گرے۔فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق پولیس اور ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے والی سکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحن میں دو فلیش بم پھینکے گئے۔جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وزیراعظم اور ان کا خاندان گھر پر موجود نہیں تھا۔