ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف )مولانا فضل الرحمن کی ڈی آئی خان میں رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔