47اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں 47اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔کمیٹی کا اجلاس سی سی پی او لاہور بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ایس ایس پی(انویسٹی گیشن)محمد نوید اورایس ایس پی(آپریشنز) تصور اقبال نے شرکت کی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے پولیس ملازمین کی پروموشن کے احکامات جاری کر دیئے۔ لاہور پولیس کے مختلف ونگزکے 47اے ایس آئیز کوسب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔اے ایس آئی تنویر احمد،سید تفہیم مہدی،محمد ادریس،زاہد لطیف،ذوالفقار علی،غلام مرتضیٰ، عادل نذیر،ثناء اللہ،عرفان شاہد، عمران شاہدکو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔