ڈرگ انسپکٹرکے چھاپے،متعدد غیرقانونی کلینک سیل

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)تحصیل ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمان نے ڈپٹی کمشنر اور چیف ایگزیکٹوہیلتھ آفیسر قصورکی ہدایت پر چھاپیمارتے ہوئے عبداللہ کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم سمیت متعدد غیرقانونی کلینک سیل کردیئے، جبکہ ثمرفارمیسی فوزیہ گائنی اینڈمیٹرنٹی کلینک سعید کلینک وغیرہ کے چالان کردیے اور کیس ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ بھیج دیئے، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لئیق الرحمان نے کہا کہ اتائیت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں عوام تک معیاری ادویات کی فراہمی کوہرصورت ممکن بنایا جائے گا۔