لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 57 افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پروموٹ ہونے والے افسران،والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورو سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔