54اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

لاہور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشورنے سید بشارت حسین کو اگلے عہدے کے پروموشن رینک لگائے۔ لاہور پولیس کے54اے ایس آئیز کوسب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے پولیس ملازمین شامل ہیں۔محمد تنویر، جاوید اختر، جعفر حسین، دلشاد حسین شاہ، بوٹا انجم کوسب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والوں میں محمد طارق، فدا محمد،سرفراز احمد، طارق عزیزاور ذولفقار علی بھی شامل ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس ملازمین کو مبارکباد دی ہے اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔