لاہور پولیس کے 524 اے ایس آئیز عہدوں پر کنفرم

 لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے 524 اے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان کے مطابق لاہور پولیس کے مختلف یونٹس میں تعینات بقایا 800 سے زائد اے ایس آئیز کو ڈی آئی جی ایڈمن کی باضابطہ منظوری کے بعد جلد کنفرم کر دیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا انعقاد ہوا، جس میں ایس ایس پی ڈسپلن محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نوید نے شرکت کی۔ پروموشن بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں ان 524 اے ایس آئیز کو ان کے عہدوں پر کنفرمیشن کے احکامات جاری کیے گئے۔ کنفرم ہونے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویڑن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے اہلکار شامل ہیں۔