لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) فیصل علی راجہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 17 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی فیصل علی راجہ نے ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر اور اہلکار کا حق ہے اور پنجاب پولیس اس حق کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے