طلباء تنظیم کے کارکنوں نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی،مقدمہ درج،2مرکزی ملزمان گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب یونی ورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر جمعیت کے کارکنوں کا حملہ، پولیس نے جمعیت کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبیٰ اورزین شوکت کو گرفتار کر لیا، توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جو خود کو اسلامی جمعیت طلبا کے نمائندے ظاہر کر رہے تھے ،ڈائریکٹر آفس میں داخل ہوئے اور دفتر میں موجود سٹاف ممبران اور ملاقاتیوں کو مارنا پیٹنا اور شدید ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ملزمان نے دفتر کا فرنیچر ،دروازے توڑ دیے۔شور کی آواز سن کر ان کے مزید ساتھیوں نے جن کی تعداد 25 سے 30 کے درمیاان تھی IERڈیپارٹمنٹ میں گھس کا مزید ہنگامہ اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ملزمان کے اس عمل سے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیلا، ، تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں،ملزمان یونی ورسٹی کے طالب علم بھی نہیں،یونیورسٹی سٹاف کو دفاتر کے اندر محبوس کر کے دھمکیاں دیں اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کی۔