پنجاب یونی ورسٹی اولڈ کیمپس کی 50سال سے زیر قبضہ زمین واگزار

 انار کلی کے ساتھ متصل اڑھائی کینال اراضی پر ملازمین نے 50سال سے قبضہ کر رکھا تھا 
  لاہور(آئی این پی )پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا ایک اور بڑا ایکشن،اولڈ کیمپس کی 50 سال سے زیر قبضہ زمین واگزار کرا لی۔ تفصیل  کے مطابق انار کلی کے ساتھ متصل اڑھائی کینال اراضی پر ملازمین نے 50سال سے قبضہ کر رکھا تھا،زیر قبضہ اراضی پر ملازمین کے 13خاندانوں کی آباد کاری تھی۔ترجمان جامعہ کے مطابق زیر قبضہ یونی ورسٹی اراضی کی مالیت 6ارب سے زائد ہے۔ترجمان جامعہ نے مزید بتایا کہ ناجائز قابضین 6ارب روپے مالیت کی زمین پر بغیر کرایہ ادا کیے رہ رہے تھے، ناجائز قابضین پانی اور گیس بھی مفت استعمال کرتے رہے۔