زہریلی کچی شراب کی 160بوتلیں برآمد،2ملزم گرفتار

آصف اورشبیر شراب کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپو رٹ کااستعمال کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر دو ملزمان کو گرفتار کیا،دوران چیکنگ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 160 زہریلی کچی بوتل شراب برآمد کی گئی، ملزمان شراب کی ترسیل کیلئے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر دھر لیے ،گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمان شراب کو کپی میں بھر کر کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان میں آصف اور شبیر شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔