10 منشیات فروش گرفتار،آئس ، چرس ، زہریلی شراب برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرِ نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے مختلف تھانوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں آئس، چرس اور زہریلی شراب فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو چرس، دو کلو آئس اور درجنوں لیٹر شراب برآمد کر لی ہیگرفتار ملزمان میں علی رضا، غلام حسین، اشفاق، عامر، جاوید سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن وِنگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔