کچی شراب کی سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب کی سپلائی کرنے والا شراب فروش کو شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب کی سپلائی کرنے والا شراب فروش قیس مسیح کو شراب سمیت گرفتار کرلیا گیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کیمطابق ملزم سے 100 لیٹر شراب بر آمد کی گئی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے، ملزم نیمختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔