درجنوں لیٹر زہریلی شراب برآمد، 5 ملزمان گرفتار،مقدمات

 عمران، علی، ظہیر عباس، محمد حسین اور علی رضا   منشیات کا زہر پھیلا رہے تھے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرِ نگرانی سمن آباد، سبزہ زار، شیراکوٹ اور وحدت کالونی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کا زہر پھیلا رہے تھے۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان عمران، علی، ظہیر عباس، محمد حسین اور علی رضا کو مختلف مقامات سے حراست میں لیاکارروائیوں کے نتیجے میں پولیس نے مجموعی طور پر ڈیڑھ کلو چرس، 150 گرام آئس اور درجنوں لیٹر زہریلی شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کارروائی میں شامل سمن آباد، سبزہ زار، شیراکوٹ اور وحدت کالونی پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے، اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔