لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں گجر پورہ پولیس کا کچی شراب کے خلاف کریک ڈاؤن ہے گجر پورہ چوکی کرول گھاٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئیکچی شراب تیار کرنی والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سینکڑوں لیٹر کچی شراب برآمد کر لیں ایس ایچ او گجر پورہ کے مطابق چوکی انچارج کرول گھاٹی کامران ورک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ظفر حسین کو دھر لیاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم ظفر حسین سے سینکڑوں لیٹر کچی زہریلی شراب برآمد کی گئی ملزم ظفر کچی دیسی اور زہریلی شراب تیار کر کے عوام الناس میں فروخت کرتا تھاملزم ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او گجر پورہ،چوکی انچارج کامران اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،