دو منشیات ڈیلر گرفتار، 1200لٹر کچی شراب برآمد

 محمد نعیم اور محمد اکرام سیشراب کشید  آلات بھی قبضہ میں لے لیے 
بہاولنگر(خصوصی رپورٹ)تھانہ گھمنڈ پور پولیس نے کارروائی کرتیہوئے دو منشیات کے ڈیلر گرفتار، 1200 لٹر کچی شراب برآمد، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب آ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گھمنڈ پور راو محمد علی نے مخبر کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کر کے دو منشیات کے ڈیلرز کو کچی شراب بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے1200لٹر کچی شراب برآمد کر لی پولیس نے شراب کشید کرنے والے آلات بھی قبضہ میں لے لیے گرفتار ملزمان میں محمد نعیم اور محمد اکرام شامل ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کچی شراب سپلائی کرتے تھے پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پر ایس ایچ او راو محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری رہے گا تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔