گلگت کے علاقے بسن کھاری میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسکول جانے والی تین کمسن بہنیں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق:
حادثے کے بعد علاقہ مکین شدید مشتعل ہو گئے اور گاڑی کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والی بچیوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔