دُکی: ندی کے کنارے افسوسناک حادثہ، 4 کم عمر بہنیں ڈوب کر جاں بحق

دُکی: ندی کے کنارے افسوسناک حادثہ، 4 کم عمر بہنیں ڈوب کر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع دُکی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انبار ندی کے کنارے کھیلنے والی چار کم عمر بہنیں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ دلخراش واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں بہنیں ندی کے قریب کھیل رہی تھیں کہ اچانک ایک بچی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ندی میں جا گری۔ باقی تین بہنیں اسے بچانے کی کوشش میں آگے بڑھیں لیکن وہ بھی پانی میں ڈوب گئیں۔ترجمان کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کی لاشیں ندی سے نکال لیں۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔ مقامی افراد نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ندی کے کنارے حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔