یونیورسٹی روڈ،کے قریب ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بشیر ولد عبدالحکیم جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ٹینکر (TTB-837) کو آگ لگا دی۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ٹینکر میں لگنے والی آگ بجھا دی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس کے مطابق متوفی 55 سالہ بشیر پی آئی بی کالونی کا رہائشی تھا اور لیاری گینگ وار کے کمانڈر احمد علی مگسی کا ماموں تھا۔ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے ٹینکر قبضے میں لے کر ڈرائیور اور مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔