بالاکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی

بالاکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی

مانسہرہ کی وادی بالاکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بالاکوٹ کے علاقے وادی مہ نور سیریاں میں علی الصبح ایک گھر پر اچانک آسمانی بجلی گری، جس کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا اور گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے بعد مکان کا ملبہ گرنے سے 2 بہنیں اس کے نیچے دب گئیں اور جانبر نہ ہوسکیں۔واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے، جنہیں مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کی مدد سے ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔آسمانی بجلی گرنے سے علاقے میں موجود مزید 2 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم ان مکانات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرہ گھروں اور علاقے میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔