کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو میں آج ہونے والے انتخابات میں 34 پاکستانی نژاد امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔
ان میں قیصر ڈار، مظہر شفیق، اور سمیرا ملک کے حلقوں میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، جبکہ ملٹن شہر سے ذیشان حامد کے دوبارہ رکنِ صوبائی پارلیمنٹ بننے کے امکانات روشن ہیں۔تازہ ترین پولز کے مطابق، برسرِ اقتدار پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے اور ڈگ فورڈ کے تیسری بار پریمئیر بننے کا امکان ہے۔ اونٹاریو لبرل پارٹی کی لیڈر بونی کرومبی اپنی نشست کے لیے میئر برامپٹن پیٹرک براؤن کی خوشدامن سیلویا گوالٹیری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ دیگر جماعتوں میں اونٹاریو این ڈی پی اور گرین پارٹی شامل ہیں۔یہ انتخابات اونٹاریو کی سیاسی منظرنامے میں اہم تبدیلیاں لا سکتے ہیں، خاص طور پر پاکستانی نژاد امیدواروں کی شرکت سے مقامی کمیونٹی میں نمایاں دلچسپی پائی جاتی ہے۔