جنوبی کوریا نے 3 جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی کوریا کے صدر یون سک کی آئینی عدالت کی جانب سے برطرفی کے بعد ملک میں 21 ویں صدارتی انتخابات کے لیے 3 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے کابینہ کے اجلاس میں اس تاریخ کا اعلان کیا، اور اب قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام 4 اپریل کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کی جانب سے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔ عدالت نے مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے پر صدر یون سک کے مواخذے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملک میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔