میڈرڈ: کرایوں میں اضافے اور بے دخلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد اسپین میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسپین میں عام انتخابات 29 نومبر کو ہوں گے، جبکہ انتخابات پہلے آئندہ سال گرمیوں میں متوقع تھے۔ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ ایک بزرگ خاتون کو گھر سے بے دخل کیے جانے کے واقعے کے بعد شروع ہوا، جس کے بعد مظاہرین نے کرایوں میں اضافے اور بے دخلی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے دارالحکومت میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنا بھی دیا۔احتجاج کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد وزیراعظم پیدرو سانچیز کی حکومت نے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔